شاہد خاقان عباسی کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبر

0
64

شاہد خاقان عباسی کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اڈیالہ جیل سے باہر آ گئے ہیں، جیل حکام نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے ،شاہد خاقان عباسی کو ایچ ایٹ اسلام آباد میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا،

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی،میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی، شاہد خاقان عباسی نے اپنےخرچ پرعلاج کروانے کی عدالت سے درخواست کی تھی.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a reply