ایبٹ آباد سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام

0
30

گزشتہ روز ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی مومنہ باسط نے سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت آسانی کے لیے قائم ٹیورسٹ فسلیٹیشن سنٹر نتھیاگلی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران، معززین علاقہ اور میڈیا نمائیندگان کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔

ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ایم پی اے مومنہ باسط کو ٹیورسٹ پولیس ایبٹ آباد اور ٹریفک وارڈن پولیس کی طرف سے سیاحوں کو بہترین سہولیات، امداد اور رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے شروع کردہ ٹیورسٹ فسلیٹیشن سنٹر، ٹریفک ورکشاپ موبائل یونٹ، ٹریفک لائسینس موبائل یونٹ، ٹریفک پولیس ایمبولینس سروس اور ٹریفک پولیس کی میس موبائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ ایم پی اے مومنہ باسط نے ان تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے سیاحوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا ایم پی اے مومنہ باسط نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے ہمراہ نتھیاگلی بازار میں خصوصی واک میں شرکت کی اور سیاحوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے۔

جبکہ ٹیورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے دوران منعقدہ تقریب سے ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیورسٹ پولیس کا مقصد سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے ٹیورسٹ پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ سیاح ٹیورسٹ پولیس سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں اور خود کو محفوظ تصور کریں

جبکہ ایم پی اے مومنہ باسط نے اس موقع پر خطاب کے دوران ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹیورزم کا ہمارے ملک کی معیشت پر گہرا انحصار ہے معیشت کی بہتری کے حوالے سے اس قسم کے اقدامات نیک شگون ہیں ایبٹ آباد پولیس کے اس اقدام سے سیاحت کے شعبے کو ترقی ملے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان علاقوں کا رخ کریں گے جس کا علاقے کی عوام اور معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

تقریب کے دوران ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کو ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک نے ایم پی اے مومنہ باسط کو ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Leave a reply