ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے مقامی رہنما مجیب الرحمن خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں، عمران خان نے 70 سالہ کرپشن زدہ پاکستان کو درست سمت لانے کا عہد کر رکھا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی پالیسوں کے ساتھ ہے اور جو لوگ عوام کو حکومت کے خلاف گمراہ کر رہے ہیں وہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا ورکر آج بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور کسی چور لٹیرے کی سیاسی چال میں نہیں آئے گا۔ مجیب الرحمن جدون نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام کو غربت اور جہالت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتا ہے اور مفاد پرست اور کرپشن زدہ سیاست دان ان کے اس وژن کو ناکام بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی قیادت کے فیصلہ کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر کے تحصیل حویلیاں کو ماڈل اور خوشحال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Shares: