عبدالغنی مجید کو ملا عدالت سے ریلیف
عبدالغنی مجید کو ملا عدالت سے ریلیف
باغی ٹی وی : خواجہ عبدالغنی مجیدسمیت دیگرملزمان کےخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس پرسماعت ہوئی .نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، کاونسل احسن قریشی، ڈیفنس کاونسل قاسم عدالت میں پیش. ہوئے ،عبدالغنی مجید کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی.
اس سے قبل نیب نے اپنی درخواست میں عبدالغنی مجید کا 5145مربع گز کا پلاٹ منجمند کرنے کی استدعا کی تھی ۔ قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ جائیداد نیب کو مطلوب یونس قدوائی کے ذریعے بے نامی اکاونٹس سے خرید کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جائیداد منجمد کرنے کی اجازت دی جائے.
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف
حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری
ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔
اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں