بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ بن گیا، کشمیریوں‌سے بھر پور یکجہتی

0
66

کل بھارت کے یوم آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منا یا گیا. کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، کراچی سے خیبر تک عوام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج رہے۔ آزاد کشمیر، برطانیہ، یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی مظاہرے کیے گئے
پاکستانیوں اور کشمیریوں نے دنیا بھر کے امن پسندوں اور انسانیت کی سربلندی پر یقین رکھنے والوں کو آگاہ کیا کہ جنونی ہندوؤں نے کس طرح مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے؟ شرکا نے اپنے احتجاج اور تقاریر سے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور انہیں آمادہ کرنے کی سعی کی کہ اس وقت ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مودی سرکار کی غاصبانہ حکمت عملی کے خلاف عملاً اقدامات اٹھائیں اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے،پاکستان . کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاءشریک تھے ،شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاءنے بازووں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں، شرکاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تے رہے۔ فیصل آباد میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں عمائدین علاقہ نے ریلی نکالی۔
قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت احتجاجی ریلیوں میں شریک تمام افراد نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مختلف شہروں کی اہم عمارات پر پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ مختلف عمارات پر بھارتی مظالم کے خلاف بطور احتجاج سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
اس طرح ملک کے طول عرض اور قریہ قریہ نگر نگر کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے. پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف یوم سیا ہ منایا اور بھارت کے حالیہ اقدام کی پر زور انداز سے مذمت کی.

Leave a reply