ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا
ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا
باغی ٹی وی : قومی کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پہ افسوس ہوتا ہے کیونکہ ملک کے لیے کھیلنا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوگیا اس کے لیے پریشان نہیں ہوں کیونکہ میری نظریں اس پر مرکوز ہیں جو ہونے والا ہے۔
گلبرگ میں واقع ایک نجی اسٹور پہ آمد کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں ںے اس عزم کا اظہارکیا کہ جیسی پرفارمنس دیتا ہوں ویسی ہی آئندہ بھی دینے کی کوشش کروں گا۔
ایک سوال پر ممتاز باؤلر نے کہا کہ اس مرتبہ بہترین باؤلر بننے کی کوشش کروں گا لیکن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پہ کامل یقین ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ عامر اور حارث کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والا سب کی نگاہوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نہ کسی ٹیم سے ڈری ہے اورنہ ہی ڈرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر میچ جیتنے کے لیے آتے ہیں۔اس وقت پی ایس یل 5 کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں.