معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

0
44

اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع حلقہ اثرپیدا کرنے والے مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

دریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 دیگر کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہے۔

کتاب میں وضاحت کی گئی ہے کہ اثرورسوخ سے مراد کسی بھی شخص کے پاس (خواہ وہ ثقافتی، نظریاتی، مالیاتی، سیاسی یا دیگر) کو بدلنے کی طاقت ہو جس کا مسلم دنیا پر خاص اثر پڑے گا۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ یہ اثر مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی جس کا انحصار کسی کے نقطہ نظر پر ہے۔

کتاب میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس اشاعت کیلئے لوگوں کا انتخاب کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کے خیالات کی توثیق کرتے ہیں بلکہ ہم صرف ان کے اثرو رسوخ کی پیمائش کرنے کی سادہ سی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ اثرورسوخ کسی مذہبی اسکالر کا ہوسکتا ہے جو براہ راست مسلمانوں کو مخاطب کرے اور ان کے عقائد اور نظریات کو متاثر کرے یا یہ ایک سماجی و معاشی عوامل کو تشکیل دینے والا حکمران ہوسکتا ہے جس میں لوگ اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔

دریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں 500 بااثر مسلمان شخصیات میں ایک نام صوفی ازم کی کوئن عابدہ پروین کا بھی ہے گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے

علاوہ ازیں فن و ثقافت کے شعبے میں پہلے نمبر پر مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا نام ہے جب کہ اس زمرے شرمین عبید چنائے اور نعت خواں محمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کتاب کی پانچ سو با اثر مسلم شخصیات میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ اور امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنماء راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، پروفیسر اکبر احمد، صادق خان، شیخ الیاس قادری، ملالہ یوسفزئی، خاور قریشی شامل ہیں۔

دیگر با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خمینی، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوگان، سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب وغیرہ شامل ہیں

وزیر اعظم عمران خان پانچ سو مسلم شخصیات میں مین آف دا ائیر منتخب

ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو کیا ہوتیں؟

Leave a reply