ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا ،بدترین بدتمیزی کا یہ درجہ ہے، مریم اورنگزیب کے ساتھ زیادتی کی گئی،یہ بھی آپ نے بتایا کہ شیرشیر ہوتاہے اورگیدڑ ہوتاہے،ٹی وی پر مناظر نے مجھے حیران نہیں کیا ،آپ نے چند درجن کرائے کے غنڈوں کا مقابلہ کیا، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا ہے، وزیراعظم نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے اراکین کے ساتھ کرنے کی کوشش کی وہ غلط کیا، چوروں کا ہم مقابلہ کر رہے ہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے کریں گے ،مسلم لیگ ن لاوارث جماعت نہیں، عمران خان کو اللہ نے نہیں جنہوں نے بچایا ہے سب کو پتہ ہے ، ووٹ چور، چینی چور کو آج بچایا گیا،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ اس دن ہو گیا تھا جب یوسف رضا گیلانی جیتے تھے ،اعتماد کے ووٹ کی حیثیت نہیں، گن پوائنٹ پر اراکین سے ووٹ لیا، اسکی کیا حیثیت ہے، معزز اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا سلوک رکھا گیا؟ جن کو کہتے تھے بک گئے انہی سے اعتماد کا ووٹ لیا، شرم آنی چاہئے ،جو آج ہوا وہ ٹرمپ کے ہارنے کے بعد جو ہوا تھا آج وہی ہو گیا،پاکستانی ٹرمپ نے بھی آج حملہ کروایا،
کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں کہتے تھے کہ بلاول اور میں ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، ان کو بچانے کی ضرورت نہیں،لیکن بیٹا بچاؤ ،اولاد بچاؤ مہم پاکستان میں آج دیکھی ہے انکا جانا اب ٹھہر گیا، عوام محاسبہ کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے،اب تجہیز و تکفین باقی ہے، پی ڈی ایم اچھے طریقے سے کرے گی
وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا