پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر بلوچستان میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گورنر بلوچستان جناب جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سینزئی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ڈی جی کو سٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمرکا خطاب جس میں گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خلاف اٹھائے گئے احکامات سے آگاہ کیا۔ منشیات کا ناسُور ہماری قوم خصوصاً نوجوان نسل او ر بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ہم سب کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جناب جسٹس(ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سینزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی ا سمگلروں کے خلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے نذرآتش کی جانے والی منشیات میں 33,500کلو گرام چرس شامل تھی۔ 715کلو گرام ہیروئن،300کلو گرام کرسٹل۔ 80کلو گرام مارفین،16کلوگرام ائس۔ 50ٹن چھالیہ اور20,000 پیکٹ انڈین گٹکا۔ 4600 شراب کی بوتلیں اوربیئر کے ٹن تلف کر دیے گئے۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
Shares: