پاکستان کے معروف اور نامور گلوکار اور پی ٹی آئی کارکن ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویروائرل ہو رہی ہےجسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ سے بچنے کے لیے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور مسکر رہے ہیں اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔


ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

ابرارالحق نے اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ہوشیار رہیں بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔

Shares: