ابرارالحق کی قیادت میں خدمت انسانیت کا سفرجاری

0
43

حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے.اس میں الخدمت فائونڈیشن ہو یا دیگر این جی اوز سب متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کےلئے کوشاں‌ ہیں. گلوکار، سماجی کارکن اور چئیرمین ہلال احمر ابرا ر الحق بھی سیلان زدگان کی مدد کررہے ہیں اس سلسلے میں‌ وہ بڑے پیمانے پر امداد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں. رپورٹس کے مطابق ابرار الحق 16ہزار گھرانوں کو ہاہیجین کٹس فراہم کرنے کے ساتھ ، نار کراس کے تعاون سے ٹانک، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد سوات میں بھی موبائل ہیلتھ یونٹس طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں. ابرار الحق کی ان کوششوں کو بہت سراہا جا رہا ہے. یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کی سلیبرٹیز ہوں یا عام شہری ہر کوئی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مختلف کیمپس کو عطیات دے رہا ہے.الخدمت فائونڈیشن نے جس طرح‌ سے سیلاب متاثرین

کی مدد کی ہے اسکی دھوم پوری دنیا میں ہے، آج تو جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ایک ٹویٹ کرکے الخدمت کی سیلاب زدگان کے لئے مدد کے جذبے کو سراہا اور لوگوں سے اپیل کی کہ جو بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے عطیات الخدمت کو دیں. ابرا ر الحق بنیادی طور پر گلوکار ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ایک کنسرٹ کر کے اسکی کمائی سیلاب زدگان کے نام کی. ابرار نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ یہ کنسرٹ روٹین کا تھا لیکن جب ملکی حالات سیلاب کی وجہ سے خراب ہوتے دیکھے تو کنسرٹ سے ملنے والی رقم کو اپنے مشکل میں‌ پھنسے بہن بھائیوں کے نام کر دیا.

Leave a reply