اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے کیا کئی پراجیکٹس کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے کیا کئی پراجیکٹس کا اعلان

باغی ٹی وی : فتح جنگ (بیورورپورٹ) فتح جنگ شہر کے نوجوانوں کی فلاح اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، سپورٹس سٹیڈیم پر کام شروع، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے ساتھ دو عدد ڈائیلسز مشینیں اور بلڈ بینک بھی لگائیں گے ، یکم مارچ سے 6مارچ تک فتح جنگ کے نوجوانوں کے ساتھ ہفتہ صفائی منائیں گے،23مارچ کو جناح پارک کا افتتاح کرکے آپ کے حوالے کریں گے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک نوجوانوں اور سماجی کارکنوں سے خطاب میں کیا، فتح جنگ پبلک لائبریری میں نوجوانوں کے مطالبے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک نوجوانوں نے اے سی فتح جنگ سے کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور فتح جنگ کی بہتری کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے کہا فتح جنگ کے نوجوانوں کا شہر کی بہتری کیلئے جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، کوئی بھی نوجوان کسی بھی مسئلے کیلئے کسی بھی وقت میرے دفتر آسکتا ہے،

انہوں نے جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بتایا کہ ٹراما سنٹر پر تیزی سے کام جاری ہے ، دو عدد ڈائیلسز مشینیں انسٹال کریں گے ، فتح بلڈ ڈونیشن سیل کی درخواست پر اے سی فتح جنگ نے کہا کہ ٹراما سنٹر کے اندر ہی بلڈ بینک قائم کریں گے، گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو مختلف شاہرات کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کیے، شہر کے سماجی کارکنان کی خواہش پر اے سی فتح جنگ نے یکم مارچ سے 6مارچ تک ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا، جبکہ فتح جنگ شہر کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرنے والوں کیلئے فتح جنگ ایوارڈز کا بھی اعلان کیا، جناح پارک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسے 23مارچ کو فتح جنگ کی عوام کے حوالے کریں گے،

اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے نوجوانوں کے مسائل سنے اور فوری احکامات جاری کیے، فتح جنگ پریس کلب رجسڑڈ کے جنرل سیکرٹری رضی طاہر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیمینار کیلئے وقت عنایت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.