قبائلی اضلاع کے حوالے سے وزیرا عظم نے دیں خصوصی ہدایات

0
40

قبائلی اضلاع کے حوالے سے وزیرا عظم نے دیں خصوصی ہدایات

باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی ہدایت نے ہدایات کیں کہ

قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران شریک ہوائے .

ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، عمر ایوب خان، فیصل واوڈا اور معاون خصوصی تابش گوہر شریک ہوئے.

وزیر اعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا کو وفاق کی طرف سے بجلی آمدن کی مد میں ادائیگیوں (Net Hydel Profits) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم کو قبائلی اضلاع کے لیے مخصوص ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ دی گئی . اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے ترقیاتی منصوبوں بشمول صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر و دیگر منصوبوں پر اب تک 50 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کے قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کے قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ اسی لیے ان کے علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

Leave a reply