اہل وطن نئے سال کی آمد پرایک اورمبارک قبول کریں :تم پرسلام بھی ہو: مشیرتجارت

0
40

اسلام آباد :اہل وطن نئے سال کی آمد پرایک اورمبارک قبول کریں : وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری جناب عبدالرزاق دائود نے قوم کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کونئے سال کی آمد پرایک اورمبارکباد دیتا ہوں

وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داود نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ بھی کیا ہے ، جس میں وہ کہتے ہیں کہ !

مجھے بتاتے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد للہ دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں –

وزیراعظم کے مشیرتجارت نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2020 میں یہ برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں – دسمبر 2019 میں یہ برآمدات 1.993 ارب ڈالر تھیں

مشیرتجارت کہتے ہیں کہ پچھلے سال کی نسبت دسمبر میں برآمدات میں 364 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے – عبدالرزاق دائود نے مزید کہا کہ دسمبر کے مہینے میں یہ تاریخ کی بلند ترین برآمدات ہیں

مشیرتجارت عبدالرزاق داود نے مزید کہا ک اس مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہماری برآمدات 4.9 فیصد بڑھیں- اس مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات 12.1 ارب ڈالر رہیں -گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں یہ برآمدات 11.5 ارب ڈالر تھیں

ان کا کہاہے کہ برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے -یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کرونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلاتے رہنے کی پالیسی ٹھیک تھی

وزیراعظم کے مشیر تجارت کہتے ہیں کہ مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کے لئے ہمارے برآمد کنندگان تعریف کے مستحق ہیں -میری برآمد کنندگان سے درخواست ہے کہ وہ بین الاقوامی برآمدات کا زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں –

عبدالرزاق دائود نے قوم کے ساتھ ساتھ ان سرمایہ کاروں کوبھی مبارک باد دی اور کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان ہمارا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں اور میں ان سب کو سلام کرتا ہوں

Leave a reply