شاطر چور نے آخر ہیرے کی انگوٹھی کس کیلیے چرائی؟ پولیس تفتیش میں مصروف

مورگاہ پولیس کی اہم کاروائی، طلائی زیورات چوری کرنے والاملزم طارق گرفتارکر لیا گیا ملزم سے شناخت پریڈ کے بعد چوری کیے گئے 35 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ہیرے کی انگوٹھی برآمد کر لی گئی ، ایس ایچ او مورگاہ اور اُن کی ٹیم نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا،

ملزم سے دوران انٹروگیش اس کے ساتھی ملزم کے متعلق معلومات حاصل کی گئی ہیں، جس کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ملزمان گزشتہ دنوں عسکری 14 میں خاتون کی گاڑی سے بیگ چرا کر فرار ہو گئے تھے ،ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ایس ایچ او مورگاہ اور اُن کی ٹیم کو شاباش، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دیں

Comments are closed.