وین کو حادثہ . 20 سے زائد بچے زخمی ،حادثے کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا

بنوں : حکومتی کوششوں کے باوجود گاڑیوں کی فزیکل حالت بہتر نہ کرنے کی وجہ آئے روز حادثے ہونے لگے ، ایسا ہی ایک حادثہ آج بنوں میں پیش آیا جہاں ، اقراء پبلک سکول کی وین کو حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کی وجہ سے 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں اقرء پبلک سکول گمبتی وزیر سب ڈویژن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، سکول وین حادثے میں 20 سے زائد بچے اور بچیوں کو چوٹیں آئی ہیں،اقراء سکول وین بچوں کو لیکر سکول جارہا تھی کہ اچانک گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

دوسری طرف ریکسیو ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے کے بعدریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی طلبہ کوطبی امداد کے لئےفوراً ہسپتال منتقل کیا،واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ والدین نے ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا

Comments are closed.