نوکنڈی کے علاقے میں خوفناک حادثہ پیش آگیا

نوکنڈی کے علاقے کوہ دلیل کے مقام پر دو ویگو گاڈیوں میں خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ تصادم کے نتیجے میں محمد امین نامی شخص موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ تیرا افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں میر شہزاد اہجباڈی سمیت خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ میر شہزاد اہجباڈی کی گاڈی مخالف سمت آنے والی سردار زادہ افتخار محمد زئی کی گاڈی سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری اور ریتلی ہواوں کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو نوکنڈی کے ایف سی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا۔

Comments are closed.