قلات:جب بھی بلوچستان کا نام میڈیا پر آتا ہے تو سب سے پہلے خیر کا لفظ منہ سے نکلتا ہےکہ اللہ خیر ہی کرے ، کیوںکہ بلوچستان کے حالات کی وجہ سے بہت بری خبریں ہی آتی ہیں ، ایسے ہی آج صبح صبح ایک ایسی خبر سننے کو ملی جس نے دہل دہلا دیئے ،

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

لیویز کے مطابق قلات سے 50 کلومیٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر پنجگور سے تیل لے جانیوالے تیل بردار گاڑی مخالف سمت سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیواسپتال قلات کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Shares: