ریاض:گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹبال اسٹیڈیم میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور اور انسٹرکٹر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں کھلاڑی اور شائقین کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار آواز نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسٹیڈیم میں اوپر سے ایک گاڑی آکر گری ہے۔

پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

رپورٹ کے مطابق خاتون انسٹرکٹر، دوسری خاتون ٹرینر کو گاڑی چلانا سکھا رہی تھی کہ انسٹرکٹر نے خاتون کو ہدایت کی کہ گاڑی روکو اور بریک لگاؤ، اگلے ہی لمحے گاڑی رکنے کے بجائے تیز رفتاری سے اسٹیڈیم میں جاگری۔

عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

حادثہ خاتون کی غفلت کے سبب پیش آیا، خاتون ٹرینر نے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسلیٹر پر پاؤں رکھ دیا جس کے باعث گاڑی تیز رفتاری سے اسٹیڈیم میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں خاتون ٹرینر معمولی زخمی ہوئے جبکہ انسٹرکٹر کے سر میں شدید زخم آئے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

Shares: