دبئی:راس الخیمہ میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ رنگ روڈ پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی، فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
پیدا کہاں ہوئے ، موت کہاں آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال کریں، گاڑی سے ایندھن کا رساؤ اس طرح کے حادثات کی وجہ بنتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسی مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اماراتی ڈرائیور کھمبے سے گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔