ننکانہ : مختلف حادثات ایک جاں بحق ،2 زخمی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مختلف حادثات ایک جاں بحق ،دو زخمی
تفصیل کے مطابق سید والا روڈ نزد چک نمبر 17 تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجہ میں 1 نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 2 شدید زخمی، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 18 سالہ دانش کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ساجد شامل ہیں
دوسرے واقعہ میں منڈی فیض آباد روڈ نزد چا چکے گل اسٹاپ پر پرالی سے لدی ٹرالی کو اچانک نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی آگ لگنے کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر عملہ 3 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچا ،ریسکیو فائر فائٹر نے ٹرالی میں پرالی کو لگی آگ پر قابو پالیا ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے .

Leave a reply