وصیت کےمطابق شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اداکردی گئیں

لندن:وصیت کے مطابق شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ,اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

 

آنجہانی شہزادہ فلپ کی میت کو ان کی آخری خواہش کے مطابق ان کی اپنی ڈیزائن کردہ گاڑی میں ونڈزر کاسل لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، آخری رسومات میں پرنس چارلس، پرنس ولیم ، پرنس ہیری اور ملکہ برطانیہ بھی شریک ہوئیں۔

 

اس موقع پر کورونا وائرس کے باعث شاہی خاندان کے صرف 30 افراد شریک ہوئے، آخری رسومات کی تقریب برطانوی نشریاتی ادارے پر براہ راست بھی دکھائی گئی۔

ملکہ کی ہدایت کے مطابق رسومات میں شریک افراد نے ماسک پہن رکھے تھے اور ضوابط کے مطابق باہمی فاصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔

Comments are closed.