چین کے خلاف امریکہ اورجاپان کا اکٹھ:چین نے سخت جواب دے دیا

0
35

واشنگٹن :چین کے خلاف امریکہ اور جاپان کا اکٹھ:چین نے سخت جواب دے دیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کے صدر جوبائیڈن اور جاپان کے وزیراعظم سوگا کی مشترکہ پریس کانفرنس اور بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کو ’نتیجہ خیز‘ قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ وزیر اعظم سوگا اور انہوں نے امریکی و جاپان اتحاد اور مشترکہ سلامتی کیلئے حمایت کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ مشرقی، جنوبی بحیرہ چین اور شمالی کوریا جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ آزاد انڈو پیسیفک کے مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس حوالے سے سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ایجنڈے میں چین سرِ فہرست تھا،

دوسری جانب امریکا اور جاپان کے مشترکہ بیان پر چین کا رد عمل سامنے آگیا ہے اور چین وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا جاپان سازباز پر تشویش کا اظہارکیا اورکہاہے کہ دونوں ممالک چین کےخدشات کو سنجیدگی سے لیں۔

Leave a reply