اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی وہ ٹوئٹر جوائن نہیں کریں گے۔

باغی ٹی وی : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہیں ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر سوال بھی اٹھایا گیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے سابق امریکی صدرنے اپنے بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک ‘ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم’ کو باضابطہ طور پر جوائن کریں گے میں ٹوئٹر پر واپس نہیں جارہا البتہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے منسلک رہوں گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا-

واضح رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے، مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

Comments are closed.