اداکارہ جاناں ملک جنہوں‌ نے کم عرصے میں اپنا نام بنایا انہوں نے حال ہی میں پنجابی فلم رنگ عشق دا کے ٹریلر لانچ میں‌شرکت کی. وہاں انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں‌آج یہاں‌اپنے دوست اپنے بھائی علی عباس جو کہ فلم کے ہیرو ہیں کا حوصلہ بڑھانے کےلئے آئی ہوں. جاناں ملک نے کہا کہ میں اب شیف بن چکی ہوں، کھانا بنانا اور اس طرح کے تجربے کرنا میرا بہت پرانا شوق تھا. جب اداکاری سے کچھ وقفہ لیا تو پھر میں‌نے یہ کام شروع کیا اور مجھے بہت اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اداکاری سے

بالکل دور نہیں ہوئی آج بھی اگر مجھے کوئی اچھا سکرپٹ ملے گا تو میں ضرور کام کروں گی. انہوں نے مزید کہا کہ جو فلمیں بھی ریلیز ہورہی ہیں میں ساری دیکھ رہی ہوں. مولا جٹ حال ہی میں‌ دیکھی ہے بہت اچھی لگی. خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں اتنا اچھا کام ہو رہا ہے. مولا جٹ نے دراصل ہم سب کو حوصلہ دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی کردار کا انتخاب سکرپٹ میں اسکی اہمیت کے حساب سے کرتی ہوں. میں‌نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بے حد مطمئن ہوں اور مزید بھی جب جب اچھا کام ملا کرتی رہوں گی.

Shares: