تبلیغی جماعت پرسعودی عرب میں پابندی میری درخواست پرجنرل باجوہ نےختم کرائی:چوہدری پرویزالٰہی

0
35

لاہور:تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں پابندی میری درخواست پرجنرل باجوہ نے ختم کرائی:چوہدری پرویزالٰہی نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا،چوہدری پرویز الٰہی نے یہ انکشاف اس وقت کیا جب رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے

 

اس حوالے سے چوہدری پرویزالٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگادی تھی، چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ میں نے جنرل باجوہ سے بات کی کہ آپ سعودی حکومت سےبات کریں اور تبلیغی جماعت پرسے پابندی ختم کروائیں

 

 

چوہدری پرویز الٰہی کہتےہیں کہ پھر جنرل باجوہ نے سعودی حکومت سےبات کی اور یہ پابندی ختم کروائی ،

 

 

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دوسرے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی اسلام کے لیے خدمات پر ان کو خراج تحیسن پیش کرتے ہیں، اس پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ بڑی امید ہےکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو اس عمل کا اجر ملتا رہے گا

 

 

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے تبلیغی جماعت کی سعودی عرب میں سرگرمیوں پرپابندی عائد کردی تھی اورانکے تبلیغی سلسلے اور تبلیغ کےلیے نصابی مسودے کو قران وسنت سے متصادم قراردیا تھا ، جس کے بعد پاکستان کی طرف سے یہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply