اے سی آر،عوامی شکایات کوحل کرنے کی کارکردگی پرہوگی، عمران خان
عوامی شکایات کےحل کے لیےوزیراعظم عمران خان نے ایک اورتاریخی اقدام کا آغآزکر دیا ہے، سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری افسران کی اے سی آرمیں عوامی شکایات کے ازالے پرکارکردگی کا درجہ اورنمبر دینے کی تجویزدی گئی ہے.
وزیراعظم کی ہدایات پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوطریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے.
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسرکی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے، سرکاری افسران کی اے سی آرمیں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کوشامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے گا.