قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد: 23 مارچ 2021رات1بجے ‏بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوںدھشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اللہ تعالیٰ سے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا ہے۔ قاسم خان سوری

تفصیلات کے مطابق ‏دھشتگردی کے خلاف طویل جنگ میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور شہریوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ خاص طور پر صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی دھائیوں سے دھشتگردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کی سازشیں ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی

Shares: