پولیس کے تمام افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں سے کالے پیپرز ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے اسلام آباد پولیس کے تمام افسران کے زیر استعمال پولیس گاڑیوں سے تین دن کے اندر کالے پیپرزاتارنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کے رکھوالے ہیں قانون پر عمل درآمد کروانے سے پہلے خود اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اداروں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ قانون پر یکساں عمل درآمد ہوسکے۔ مزید اُنہوں نے شہریوں سے بھی تین دن کے اندر کالے پیپر زگاڑیوں سے اتارنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے کالے پیپرز لگی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی شروع کردی جائے گی ۔پولیس افسران اور شہری سب پر قانون کا برابر اطلاق ہوتا ہے۔

Shares: