اوچ شریف ۔ موٹر وے ایم 5 بیٹ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) موٹر وے ایم 5 بیٹ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، گاڑیوں کو جرمانے ، منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ کرنے والی گاڑیوں کو مختلف انٹر چینجر سے اتار دیا گیا ، حادثات کی روک تھام اور موٹر ویز کو نقصان سے بچاو کے لئے اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 فیض اللہ خان جتوئی کی قیادت میں موٹروے پولیس نے اوچ شریف کے قریب اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے اور منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈنگ گاڑیوں کو موٹر وے سے اتاردیا گیا ، ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے اس حوالہ سے تشہیری مہم بھی چلائی گئی کہ اوور لوڈ نگ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،

انہوں نے کہا شاہراہوں پر اکثر حادثات کی وجہ اوور لوڈ گاڑیاں ہوتی ہیں ۔ ایسے افراد اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ موٹر ویز پر سفر کرنے والے دیگر افراد کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ وہیکلز سے پاکستان کے قیمتی اثاثہ موٹر ویز کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹر وے کے احکامات کی روشنی میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی نے میڈیا کے توسط سے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ بھاری جرمانوں اور وقت کے ضیاع سے بچنے کے لئے مقررہ شدہ لوڈ کے مطابق ہی سامان لوڈ کریں بصورتِ دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ موٹر ویز پر بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا ،

اس موقع پر ایڈمن آفیسر محمد اسماعیل و دیگر موٹر وے پولیس آفیسرز بھی موجود تھے

Comments are closed.