روسی صدر کے ایک اور مخالف، سابق روسی جنرل کی پراسرار موت

0
180
russian

روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، روسی صدر کو جنگ کی وجہ سے مسلسل تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے،ایسے میں روسی صدر کے مخالف افراد کی پراسرار طریقے سے موت کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں

اب حالیہ وقعہ میں روسی صدر کے ایک مخالف،سابق روسی جنرل ولادیمیر سویریدوف کی لاش ملی ہے، سابق روسی جنرل کی لاش ایک خاتون کی لاش کے ہمراہ بستر سے ملی، امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق روسی جنرل ولا دیمیر یدوف نے فضائیہ کی ٹریننگ کے حوالے سے روسی صدر پیوتن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اب سابق روسی جنرل کی لاش ملی،خاتون ،کی شناخت سابق جنرل کی بیوی کے طور پر ہوئی، سابق جنرل ولادیمیر کی عمر 68 برس تھی،

ماسکو کی سیکورٹی سروسز سے منسلک روسی آؤٹ لیٹس بازا اور کومرسنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق روسی جنرل پر تشدد نہیں ہوا، نہ ہی انکی اہلیہ پر تشدد ہوا، کریملن نے سابق روسی جنرل کی موت پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق روسی جنرل اور اسکی اہلیہ کی لاشیں گھر میں ایک ہی بستر پر ملیں،سابق روسی جنرل نے 2007 میں روسی میگزین کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے روسی صدر پر تنقید کی تھی اور پائلٹوں کی ٹریننگ پر اظہار تشویش کیا تھا

قبل ازیں ایک روسی تاجر جس نے یوکرین حملوں کے حوالہ سے روسی صدر کی مخالفت کی تھی کی لاش بھارتی ریاست اڈیشہ سے ملی تھی، 2015 میں سابق سوویت یونین کے عظیم سیاستدان سمجھے جانے والے روس کے نیمتسوف کو بھی قتل کر دیا گیا تھا، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے وکیل اسٹینسلاو مارکیلوف کو بھی 2009 میں قتل کر دیا گیا تھا،

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ہ برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی اپیل

امریکی صدر جوبائیڈن سے جرمن چانسلر اولاف شُولس کی وائٹ ہاوس میں ملاقات

وس نے یوکرین پر حملے کی 70 فیصد تیاری مکمل کرلی

بھارت مکاری کا شہنشاہ:مفاد پرمبنی پالیسیاں:چین کے خلاف امریکہ کا اتحادی:یوکرین پرامریکہ کا مخالف

Leave a reply