پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ جبکہ نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے بھی کہا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ب فورا نکالا جائے گا واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کو اپنی دستاویز اپنے پاس رکھنا ہوں گی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے ہوگا، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مزید رعایت نہیں دیں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد کسی مخصوص گروپ کو ٹارگٹ کرنا نہیں، غیر قانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے ملک بدرکیا جائے گا اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ پاکستان میں خودکش حملوں میں افغان باشندے ملوث رہے تھے، اس کے ساتھ ہی نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے بھی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی طور پر مقیم رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
صنم جاوید کو جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ریکارڈہدف دے دیا
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
تاہم واضح رہے کہ حارث نواز نے کہا کہ 31 اکتوبر تک غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس جانے کا موقع دیا ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی ہمارے بچوں کیلئے خطرناک ہے، گٹکا، ماوا، آئس اور دیگر منشیات کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں جبکہ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔