اکتوبر میں سیمنٹ کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
اکتوبر میں سیمنٹ کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
باغی ٹی وی : مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سیمنٹ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 15 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں سیمنٹ برآمدات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت 5 اعشاریہ 735 ملین ٹن رہی۔اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات 32 اعشاریہ 86 ملین ڈالر رہیں۔
مشیر تجارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 27 اعشاریہ 62 ملین ڈالر تھیں، جولائی تا اکتوبر سیمنٹ کی برآمدات 10 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 11.58فیصد اضافہ ہوا ، ملک سے 8لاکھ 75ہزار 266 ٹن سیمنٹ کی ایکسپورٹ کی گئی، جولائی تا اکتوبر سیمنٹ کی مجموعی فروخت 20فیصد اضافہ سے 19.321ملین ٹن رہی ۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 17.94فیصد کے نمایاں اضافہ سے 15.704ملین ٹن رہی ، جولائی تا اکتوبر سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ 29فیصد اضافہ سے 3.617ملین ٹن رہی