اداکار ننھا کو دنیا چھوڑے 36 برس بیت گئے

0
57

رفیع خاورعرف ننھا کو دنیا چھوڑے چھتیس سال بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں میں زندہ ہیں ان کے ڈرامے اور فلموں سے آج بھی لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔ ننھا بینک ملازم تھے لیکن شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے ان کے پاس بینک میں ریڈیو کے کچھ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا ننھا نے ان سے مراسم بڑھائے یوں ان کا خود کا بھی ریڈیو میں آنا جانا شروع ہوگیا پھر ایک وقت آگیا کہ ان کو ریڈیو پر کام ملا اور یوں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ ریڈیو سے ٹی وی کی طرف گئے اور جاتے ہی کمال احمد رضوی کے ڈرامے الف ن میں ن کا کردار نبھایا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ننھا شوبز انڈسٹری میں نوٹس کئے جانے لگے اس کے بعد فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا یہاں بھی انہوں نے اپنا رنگ جما لیا اور پہلی فلم وطن کے سپاہی ریلیز ہوئی اس کے بعد سنگدل ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکار رنگیلا تھے ان دونوں کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اس کے بعد ان کی جوڑی علی اعجاز کے ساتھ بہت چلی دونوں بینک میں ملازمت کے دور کے ساتھی تھے۔یہ وہ دور تھا جب ننھا کے نام کا ڈنکہ فلم ٹی وی سٹیج ہر جگہ بج رہا تھا

ننھا کا نام کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا۔ ننھا ٹی وی فلم یا ریڈیو ہر جگہ ہر کسی کی اولین چوائس بن گئے تھے۔ ننھا اس قدر مصروف تھے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا تھا اور ہر دوسرا فلمساز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ اسی کی دہائی میں ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر تھا ہر سال پندرہ سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتیں اور تقریبا سپر ہٹ ہوتیں ۔ منور ظریف جو کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے کامیڈین تھے ان کی وفات کے بعد کامیڈی کے میدان میں خلا پیدا ہو گیا جسکو پر تو نہیں کیا جا سکتا تھا لیکن ننھا نے اچھی کوشش ضرور کی۔ان کی مشہور فلموں میں سالہ صاحب ، نوکر ، نوکر تے مالک ، نمک حلال ،ظلم دا بدلہ سوہرا تے جوائی تیری میری اک مرضی و دیگر قابل ذکر ہیں ننھا کیرئیر کے عروج میں نازلی نامی رقاصہ کے عشق میں مبتلا ہو گئے شادی شدہ ننھا نازلی سے عشق کر بیٹھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا نازلی نہ مل سکی ،گھریلو ناچاقیاں کام ملنے میں کمی ننھا ذہنی طور پر پریشان رہنے لگے اور دو جون انیس سو چھیاسی کو اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Leave a reply