پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سردار عثمان نے خاموشی سے شادی کرلی۔
باغی ٹی وی : اداکار نے اپنی شادی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی انہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں گھر میں ہی منعقدہ ایک سادہ سی شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ سب میرے بڑے دن کا حصہ بنیں لیکن کورونا اور میری پیاری والدہ کے اچانک انتقال کی وجہ سے ، ہم نے چیزوں کو آسان اور بہت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے آپ کی بہت سی دعائیں درکار ہیں۔
اداکار کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-
واضح رہے کہ سردار عثمان نے ’چیخ‘ اور ’ڈنک‘ جیسے مشہور ڈراموں میں معاون کردار ادا کیا تھا شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا-