لاہور: معروف اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیفیت سے متعلق بتانے پر شرمندہ نہیں ہوں
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کیفیت کے حوالے سے بات کی اور مداحون کو کچھ مشورے دیے اور ر اپنی دماغی صحت کی جدوجہد کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کس طرح کیا اور وہ اب کس طرح اپنا خیال رکھ رہی ہیں
اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے ‘داسی’ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ ان کے دل سے بے حد قریب ہے
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے میں بے حد خوش قسمت ہوں کہ میرا کام مجھے میرے غم کو اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے اداکارہ نے بتایا کہ ایک سال قبل مجھے پتا چلا تھا کہ میں انزائٹی کا شکار ہوں لیکن اب میں اس بات سے شرمندہ نہیں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ ہے جیسے آسمان نیلا ہوتا ہے، لیکن اب میں یقینی طور پر اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جب میں بےچینی کا شکار ہوتی ہوں تو اپنی فیملی یا دوستوں سے دور نہیں بھاگتی میں ان سے شیئر کرتی ہوں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں پہلے سے کافی مضبوط ہوچکی ہوں، میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کہ وہ افراد جو انزائٹی کا شکار ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ بیمار نہیں اور اس کیفیت کی وجہ سے شرمندہ نہ ہوں
عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ہدایتکار سے معافی مانگ لی
ماورا حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں اپنے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے 2018 کے آخر میں سڈنی میں تھراپسٹ کے پاس بھی جاتی رہی جنہوں نے مجھے یہ بتایا کہ میں جتنا زیادہ اس سے ڈروں گی میری صورتحال اور خراب ہوجائے گی اور اس ہی دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب اپنی اس کیفیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گی
اداکارہ نے لکھا کہ 2020 میں وہ باآسانی یہ بتاسکتی ہیں کہ وہ کب انزائٹی کا شکار ہوتی اور اسے باآسانی کنڑول بھی کرسکتی ہیں وہ بہت سارا پانی پیتی اور عبادت میں وقت گزار کر اس کیفیت کو بغیر کسی کی مدد کے کنڑول کرپاتی ہیں
انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میری یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے اور انزائٹی کا شکار ہے وہ کسی تھراپسٹ یا فیملی ممبر کی مدد لے اگر خود کو ٹوٹا ہوا محسوس بھی کرے تو یہ جان لے کہ وہ بہادر ہے رونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کمزور ہے اور ہر نیا دن بہتری لاتا ہے
آخر میں انہوں نے اپنے ڈرامہ داسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ ان کے لئے بہت خاص ہے