عدالت کے حکم سے آصف زرداری کو لگا جھٹکا

0
33

عدالت کے حکم سے آصف زرداری کو لگا جھٹکا

باغی ٹی وی : آصف علی رداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔

سپریم کورٹ کےرجسٹرار آفس نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں، سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

Leave a reply