عدالت نے ایف آئی اے کی ناقص پراسیکیوشن اور تفتیش پر سوالات اٹھا دیئے

0
31
عدالت نے ایف آئی اے کی ناقص پراسیکیوشن اور تفتیش پر سوالات اٹھا دیئے

وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کی ناقص پراسیکیوشن اور تفتیش پر سوالات اٹھا دئیے ،جج اسپیشل سینٹر ل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے تحریری فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسرنے اسلم زیب بٹ کے بیان پر اعتماد ہی نہیں کیا،جب پراسیکیوشن خود ہی گواہ پراعتماد نہیں کرتی تو قانون کی نظرمیں اس کی کوئی حیثیت نہیں،اسلم زیب بٹ نے بیان کہ اس نے سلمان شہباز کے کہنے پر 2 لاکھ 50 ہزار جمع کرایا، لمان شہبازکے کہنے پر مزید 10 لاکھ روپے جمع کرائے گئے، تفتیشی افسرنے بیان دیا کہ اسلم زیب نے حمزہ شہباز یا شہباز شریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،الزام تھا کہ ملزم مسرور انور نے شہباز شریف کیس برائے گلزار احمد کے اکاؤنٹس میں 4 بار ٹرانزیکشنز کیں،تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو اس حوالے سے شواہد پیش کرنے کا موقع دیا گیا، تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ایسا کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے جس سے الزمات ثابت ہوں،گواہ محمد توقیر نے بیان دیا کہ اسکا سی ایف او شریف ملزم محمد عثمان کے کہنے پر کھولا گیا تفتیشی افسر جوائنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات عدالت میں فراہم کرنے میں ناکام رہا،چالان میں لکھا گیا کہ ملک مقصود کا اکاؤنٹ رمضان شوگر ملز کے جنرل مینجرعشرت جمیل آپریٹ کرتے تھے،پراسیکیوشن نے کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد فراہم نہں کیا،پراسیکیوشن نے ناں ہی اس سیاستدان کا نام بتایا اور ناں ہی ان کنٹریکٹر کے نام بتائے، کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے،کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی،

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

واضح رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کو بری کردیا ،وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازمبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری ہو گئے اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج اعجاز اعوان نے فیصلہ سنایا عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں

Leave a reply