لاہور ہائی کورٹ نے کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس بھیج دیا

باغی ٹی وی لاہور ہائی کورٹ میں کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے کمانڈنٹ کرنل مدثر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ویلڈر محمد باسط کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکے بیٹے کو وزیراعظم اسسٹنس ریلیف پیکیج کے تحت ملازمت نہ دی گئی ۔۔

عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے کمانڈنٹ کو بھجوا دی ۔عدالت کے 8 جون 2020 کی پاسداری نہین کی جا رہی ۔استدعا کی گئی کہ عدالت کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

Shares: