عدالت نے آصف زرداری کو دیا ایسا ریلیف کہ جیالے خوشی سے نہال ہو جائیں

باغی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر 2 ریفرنسز میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد آصف علی زرداری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ قابل تشویش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی، علاج کی اجازت پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، آصف زرداری باہر آ رہے ہیں، سابق صدر کھلاڑی کا شکار کریں گے، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

فریال تالپور پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام ہے جب کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Shares: