امریکا کی عدالت نے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار 41 سالہ کم کارڈیشین کو’سنگل‘ قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق کم کارڈیشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نےکچھ ہفتےقبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں’غیر شادی شدہ‘ قراردیاجائےتاہم عدالت نےان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘قرار دے دیا۔

عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔

کم کارڈیشین نے چند ہفتے قبل مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوںکہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔

اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں، تاہم اب ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

Shares: