عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں

0
51

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں
ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرین

گوجرانوالہ ،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کو بھی مسمار کردیا’ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرین’تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ میںسرکاری اراضی پر قابضین کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر کانفری کے ہمراہ قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جس پر متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہورہی ہے کہ آپ ہمیں بغیر کسی نوٹس کے ہماری اراضی کومسمار کرنے آگئے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال’جسٹس ساجد علی شاہ’جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کی جانب سے باقاعدہ احکامات ہیںکہ ابھی سرکاری اراضی کو واگزار نہ کروایاجائے اور متاثرین کوپریشان نہ کیاجائے متاثرین کی جانب سے احتجاج نے اس وقت شدت اختیار کی جب انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی چار دیوار کومسمار کیا جانے لگا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

متاثرین محمد ابوبکر’نعیم خان’محمد موسیٰ’عارف خان’امین خاں’عبدالقدیر’عبدالوہب ودیگر متاثرین نے کہاکہ اے سی صدر ساریہ حیدر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اور علاقہ پٹواریوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہاہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت جگہ کو خالی کردو ورنہ ہم آپ کے گھروں کوبھی مسمار کردینگے’اور آج نوبت یہاں تک آ پہنچی ہیں کہ ہمارے قبرستان کی دیوار کوبھی مسمار کرتے ہوئے قبروںکی بے ادبی کی گئی ہمارے آبائواجداد اس قبرستان میں دفن ہیں خدارا انتظامیہ کو چاہیے کہ قبرستان کے تقدس کوپامال نہ کریںمتاثرین نے کہاکہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں کو مسمار نہ کیا جائے ہمیں تھوڑا سا ٹائم دیاجائے تاکہ ہم اسکا کوئی متبادل انتظام کر سکیں۔

۔

Leave a reply