اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

0
37

اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں اس بات کو سراہا گیا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کی تارجمان و دعویدار رہی ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی اور اس پر عمل پیرا لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کبھی بھی اور کسی بھی ادارے کی بے عزتی کی نہ اجازت اور نہ ہی کبھی حمایت کی اور وطن عزیز کے قابل احترام اداروں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کی مزمت کرتی رہی ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کسی بھی شہری کی جانب سے پاکستان کے اہم اداروں پر الزام تراشی کی مذمت کرتی ہے۔ پچلھے کچھ عرصے سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ اشرفیہ کا ایک مخصوص طبقہ پاکستان کے دفاعی اداروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ کی جانب سے پاک فوج پر اور ان کے افسران پر بلا کسی ثبوت کے الزام تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےاور سربراہ پاک فوج کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کی قطقطعاً حمایت نہیں کرتی۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام کا نظام عدل، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کے فلسفے کے عین مطابق عدل کے لیے طبقاتی تقسیم پر ہر گز یقین نہیں رکھتی اور عدل کی طبقاتی تقسیم کی شدید مذمت کرتی ہےاور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انصاف کی رسائی پاکستان کے ہر شہری کو يكساں طور پر میسر ہونی چاہیے اور عدالت کو چاہیے کہ وہ انصاف عورت و مرد، امیروغریب،حاکم و محکوم، بادشاہ اور رعایا اور کسی بھی ادارے اور عام شہری کے فرق سے بالا تر ہو کر کرے۔کیونکہ طبقاتی تقسیم عدل کے اصولوں منصف کے مقام کے خلاف ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن،عدالت عالیہ کا سیشن عدالت کے بجاۓ براۓ راست ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درخواست ضمانت کے فیصلے سے قانون کا راستہ اپنانے والے اداروں کو غلط پیغام کیا لہذا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایسے تمام اقدامات کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ انصاف ہمیشہ ایک ہی طرز اور ایک ہے اصول پر ہونا چاہئے چند عرصہ قبل قانون سے وابستہ خواتین مرد حضرات کے لیے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے وطن عزیز میں ایسے ریلیف کو بین کروا دیا گیا تھا۔جبکہ اب انتہائی ارزاں نرخوں کے مچلکے پر سہولیات دی جانے کی وجہ وکلاء کمیونٹی سے تعلق ہونا ہر گز نہ ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن امید کرتی ہے کے تمام ادارے ساری عوام کو قانون کی ایک ہی نظر سے دیکھیں گے۔

Leave a reply