ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے منظور ہونے والی یہ رقم خیبرپختونخوا کے نظام صحت کی بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔
#ADBNews: ADB has approved a $100 million loan to strengthen the quality of secondary health care in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa province: https://t.co/GD7D9fv3rY pic.twitter.com/M4tp2VIrZv
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) September 22, 2022
اس رقم سے اسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی جب کہ ادویات کی سپلائی چین کا انتظام بہتر بنانا بھی ہوگا۔ اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے اور سیلابی پانی کے باعث بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: عمران خان جج سے معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر
ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا
دوسری جانب عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ عالمی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 73 فیصد گھرانوں کے پاس خوراک خریدنے کے پیسے نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں معمول سے67 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور متاثرہ علاقوں میں 19 لاکھ افراد کو غذائی تحفظ اور زرعی امداد کی ضرورت ہے۔
عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا کہ متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 10ہزار سے زائد لوگ غذائی عدم تحفظ کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور سیلاب سے پاکستان کے 81 اضلاع میں 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے زرعی اراضی، لائیواسٹاک، جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ میں 12 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان نے لائیواسٹاک اور زرعی پیداوار پر منفی اثر ڈالا۔ سندھ میں چاول کی 80 فیصد، کپاس کی 88 فیصد، گنے کی66 فیصد پیداوار متاثر ہوئی۔ اس کےعلاوہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اورمہنگائی کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھا ہے۔