ایڈیشنل انسپکٹر جنرل، کی صدارت میں کرائم کنٹرول میٹنگ
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال کی صدارت میں کرائم کنٹرول میٹنگ
ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان اور سی پی او حسن رضا خان کی اجلاس میں شرکت
اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز سید غضنفر علی شاہ اور ضلعی پولیس افسران کی بھی شرکت
جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے موثر ناکہ بندی اور سکریننگ ناگزیر ہے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس
مذھبی شدت پسندوں اور عادی مجرموں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جارہا ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال
بغیر نمبر پلیٹیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے۔کیپٹن ر ظفر اقبال
سنگین مقدمات کی عدالتوں میں بھرپور پیروی کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب
:پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ انکے علاقوں میں جرائم کی صورتحال سے لیا جائے گا۔کیپٹن ر ظفر اقبال
عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پولیس کو سخت اقدامات کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ایڈینشل انسپکٹر جنرل
ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔آر پی او ملتان
حساس علاقوں کی جیو ٹیگنگ اور کیمروں کے ذریعے خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔وسیم احمد خان
گشت کا فول پروف شیڈول مرتب کرکے سٹریٹ کرائم کو روکا جارہا ہے۔وسیم احمد خان کی بریفنگ








