لندن:پاکستان میں میرے ساتھ زیادی کی گئی اب برطانیہ میں بھی حالات ٹھیک نہیں‌رہے ،مجھے اس وقت بہت مدد کی ضرورت ہے ، میں‌بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری مالی مدد بھی کریں اورمیری تنظیم کی مدد بھی کریں‌

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان میں‌ ایم کیوایم لندن کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے اور تمام دفاتر بند کردیئے گئے ہیں، میرے ساتھی پریشان ہیں لہٰذا اس وقت تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کی بہت ضرورت ہے

الطاف حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے اباو اجداد بھارت میں مدفون ہیں اگربھارت میری مدد کرتا ہے تو میں اپنے ساتھیوں‌سمیت بھارت آجاوں گا ، الطاف حسین نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ بھارت میری مدد کرے

یاد رہےکہ 10اکتوبرکو برطانیہ کی ایک عدالت نے الطاف حسین پرفرد جرم عائد کی ہے جس میں دہشتگردی کی شقیں شامل ہیں، . برطانوی عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد الطاف حسین نے بھارت سے مدد کی اپیل کردی ہے

Shares: