مزیدار اور عمدہ کالی مرچ کڑاہی بنانے کی ترکیب

0
46

کالی مرچ کڑاہی
اجزاء:
چکن آدھا کلو
دہی آدھا کپ
ٹماٹر تین سلائس
ہلدی دو چٹکی
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین عدد چوپ کر لیں
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہر ی مرچیں دو عدد گارنشنگ کے لیے
تیل آدھا کپ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں چکن ادرک لہسن اور ٹماٹر اور آدھا پانی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اس کے بعد نمک کالی مرچ کُٹی کالی مرچ ہلدی اور چوپڈ ہری مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ تیل اوپر آجائے تو دہی ڈال کر فرائی کر لیں آخر میں باریک کٹی ادرک اور ہری مرچیں شامل کر کے نکال لیں اور نان کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply