قادیانی اپنی شیطانیت سے باز نہیں آتے،وفاقی وزیر علی محمد خان کا بڑا اعلان

0
66

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور بورڈ کی اسلامیات کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت بارے سوال کے ختم کئے جانے پر وفاقی وزیر علی محمد خان میدان میں آ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ قادیانی اپنی شیطانت سے باز نہیں آتے لیکن انشاءاللہ آپ فکر نہ کریں ہم سب ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہ پہرہ دار ہیں کبھی بھی یہ شیطان کے چیلے اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔اس کو فوری طور پہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے نوٹس میں لا یا جا رہا ہے ،وہ ایکشن لینگے

ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر مذہبی اُمور نے آگاہ کیا ہے کہ پہلے ہی اس پہ وزیراعلی صاحب ایکشن لے چُکے ہیں اور غلطی کی اصلاح مزکورہ کتاب میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کی جا چکی ہے۔ لیکن ہمیں آگے بھی محتاط رہنا ہوگا اور کوئ ایسی حرکت اگر خدانخواستہ ہوتی ہے تو آپ تسلی رکھیں حکومت بروقت ایکشن لے گی

واضح رہے کہ ختم نبوت کے عقیدے پر اس موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ سامنے آیا ہے

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

چوتھی کلاس کی پشاور بورڈ کی اسلامیات کی کتاب ہے، نئی کتابیں آئی ہیں اس میں چھ نمبر سوال میں‌ پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ آخری پیغمبر کون ہے، عقیدہ ختم نبوت سے کیا مراد ہے، یہ چھٹا نمبر سوال نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے

پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغمبر نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا،اگر کوئی آپ کے بعد نبوت اک دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹا اور اسلام سے خارج ہے،

یہی پیرا گراف نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے

 

ختم نبوت کے عقیدے پر موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ

Leave a reply