راکھی ساونت نے عادل درانی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عادل کو میں کیسے لوٹ سکتی تھی وہ تو فقراء تھا . جب وہ میرے پاس آیا تھا اس کے پاس ایک روپیہ تک نہیں تھا. عادل درانی نے میرے لئے کہا ہے کہ میں ماں نہیں بن سکتی. جو کہ بالکل جھوٹ اور غلط ہے. عادل نے مجھے کہا تھا کہ تم بیس سال سے کنٹرورشل ہو میں تمہیں اتنا گندا کر دوں گا کہ تمہاری کسی بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا. اسکو بالی وڈ میںجانا تھا ، شادی کی ، پھر اسکو مانا نہیں، سلمان خان ، شاہ رخ خان ، فرح خان سے ملا. وہ چاہتا تھا کہ میں اسکو ان سے کام لیکر دوں.
”آئیفا ایوارڈ میں عادل اور سلمان خان سے ملاقات ہوئی ہے” وہ جھوٹ بول رہا ہے کہ اسکی سلمان خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی . اس نے مجھے زہنی طور پر بہت زیادہ پریشان کیا، جب مجھے اسکی گرل فرینڈز کے بارے میںپتہ چلا میں مزید پریشان ہوئی ، اسکو منع کیا کہ یہ سب نہ کرو.اب عادل معصوم بن کر جیل سے باہر آیا ہے ایرانی لڑکی نے اس کو جیل میں ڈالا اسکا نام نہیں لے رہا.








