راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیوز ایک ماہ قبل وائرل کی تھیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر کو گرفتار کروا دیا ہے.راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرے شوہر عادل نے مجھے کال کی اور کہا کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں میں نے کہا کہ اب کیوں ملنا چاہتے ہو؟ میں اب نہیںملنا چاہتی .اس کے بعد غصے میں عادل درانی راکھی کے گھر پر انہیںمارنے کی غرض سے پہنچے. راکھی پولیس کو فون کرکے بلوا لیا. راکھی نے گزشتہ رات عادل کے خلاف پولیس سٹیشن جا کر ایک درخواست بھی دی تھی اور اس پر چوری کا الزام لگایا . اب چونکہ پولیس نے عادل کو گرفتار کر لیا ہے اورپوچھ گچھ جاری ہے.
یاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل کے درمیان معاملات کافی خراب چل رہے ہیں ، عادل راکھی کو چھوڑ کر تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہے ہیں.
تنو نامی لڑکی راکھی کو کالز کرکے بار بار کہہ رہی ہے کہ عادل کو چھوڑدو عادل مجھ سے شادی کرنے کو تیار ہے اور اب مجھ سے ہی شادی کریگا اور میرے ساتھ رہےگا.